اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ مری میں افسران کو بکرا بنانے کا فیصلہ عدالت نے مسترد کر دیا

mureee

مری (کوہسار نیوز) رواں سال 7 جنوری کو برفباری کے دوران پیش آنے والے سانحہ مری پر ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز کی عدالت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی فیصلہ میں اس وقت کے 5 افسران سابق اسسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول،اے ایس پی مری سمیت دیگر افسران کوبے قصور قراردیاعدالت نے سانحہ کی تمام ترذمہ داری محکمہ ہائی وے مری، ریسکیو 1122، پنجاب ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کی غفلت قراردیتے ہوئے انہیں سانحہ مری کا براہ راست ذمہ دار قرار دے دیا گیا،جبکہ پی ڈی ایم اے نے لاپرواہی کامظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں کی غلط پلاننگ کی اورشعور کی آگاہی کو بھی ضروری نہ سمجھا،محکمہ ہائی وے نمک کاچھڑکاؤ کروانے اور بروقت مشینیں بھی برف صاف کرنے کیلئے پہنچانے میں ناکام رہاجبکہ محکمہ موسمیات نے بھی بروقت مطلع نہیں کیااور اگر باڑیاں والا راستہ کھول دیاجاتا تو یہ حادثہ رونما نہ ہوتا،شدید مشکلات اوربرفباری کے حوالے سے ذمہ دارمحکموں کی غفلت اورلاپرواہی کے باجود اس وقت کے پانچ افسران نے شدید برفباری اورسردی کے دوران فیلڈ میں بہترین کام کیااورامدادی کاروائیاں کرتے ہوئے قیمتی جانوں کو بچایا،پھنسے ہوئے سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے بعدان کو اپنے علاقوں کی طرف روانہ کیا جس کے صلے میں حکومت پنجاب نے تمام ذمہ داری بھی مذکورہ پانچ افسران پر ڈال دیا،اس وقت کی حکومت کے فیصلے کو محترم جسٹس صاحب نے یکسر مسترد کردیا ہے جو اس وقت کی حکومت کی طرف سے انتظامی افسران کیخلاف بغیر کسی تحقیقات کے کاروائی کی اورذمہ داروں کو کلین چٹ دی جو ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے،عدالتی فیصلے کے بعد مذکورہ افسران کو انصاف فراہم کیسے ہوگا؟اعلیٰ حکام اس سلسلے میں فوری نوٹس لیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481