اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ماجد ستی کے قاتلوں کو قانونی انجام تک پہنچانے کیلئے عوامی سیلاب امڈ آیا

e249b239 d327 4dd1 8e78 1cf3e97630e0

ماجد ستی کے قاتلوں کو  قانون کے ذریعے انجام تک پہنچانے اور مظلوم خاندان کو انصاف دلانے کیلئے عوام کا سیلاب امڈ آیا۔ راولپنڈی کچہری کی فضا "قاتل قاتل فرخ قاتل” کے نعروں سے گونج اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق مری روڈ راولپنڈی پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان سیاسی رہنما ماجد ستی کے قتل کیس کی سماعت آج پھر راولپنڈی کی عدالت میں ہوئی ۔ گزشتہ پیشی کی طرح آج مقدمے کی سماعت کے موقع پر بھی بڑی تعداد میں لوگ مظلوم خاندان سے اظہار یکجہتی کرنے عدالت آئے تھے جو شہید ماجد ستی کو قاتلوں کی فوری گرفتاری اور اس کے یتیم بچوں کو انصاف دلانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ کچہری کے احاطے میں موجود عوام مقتول کے خاندان کو انصاف دلانے کیلئے پر عزم تھے اور فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے ۔
اس موقع پر مدعی کی وکیل ایڈووکیٹ آنسہ ستی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ بہت جلد مجرم اس بے گناہ کے قتل کی سزا پائیں گے۔ مقدمے کی آئندہ سماعت 21 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مقدمے کی سماعت خاتون جج نتاشا سپرا کی عدالت میں ہو رہی ہے۔ اس مقدمے میں ملزم فرخ کھوکھر علاوہ دیگر ملزمان نامزد ہیں جس کی ایف آئی آر تھانہ صادق آباد میں درج ہے۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم فروخت کھوکھر ماجد ستی کے قتل کے بعد اپنے قریبی دوست ملک فرحان کے ساتھ دبئی فرار ہو گیا تھا۔ملزم اور اس کے خاندان کے انتہائی بااثر اور متمول ہونے کے باوجود راولپنڈی اسلام آباد مری اور کوٹلی ستیاں سمیت خطہ کوہسار کے عوام کی اکثریت نے مقتول خاندان کے ساتھ بے مثال ہمدردی اور اتحاد کا ثبوت دیا۔ ستی ، عباسی ، دھنیال، کیٹھوال ، مغل ، چوہدری سمیت تمام خاندانوں اور برادریوں نے نہ صرف مظلوم خاندان کا بھرپور ساتھ دیا بلکہ مقدمے کی سماعت کے موقع پر بھرپور احتجاج بھی کیا۔ یہی وجہ ہے کہ ملزم فرخ کھوکھر پیشی کےموقع پر اظہاریکجہتی کے لیے اپنے حامیوں کو عدالت لانے کے لیے منت کرتا رہا مگر اس کی کسی نے نہ سنی۔ دوسری طرف  ہر سماعت پر راوالپنڈی ، اسلام آباد ، مری اور کوٹلی ستیاں سمیت کو ہسار کے عوام کی بہت بڑی تعداد راولپنڈی کچہری میں موجود ہوتی ہے جس کا بھرپور مظاہرہ منگل پندرہ نومبر کی سماعت پر بھی دیکھنے میں آیا۔ آج بھی یہ  سب لوگ ماجد ستی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل راولپنڈی میں ایک گرینڈ جرگہ بھی منعقد کیا گیا تھا جس میں ستی برادری کی نامور شخصیات سمیت سابق ایم این اے مرتضی ستی ، جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے مری کے معروف سیاسی اور سماجی رہنما سفیان عباسی اور کئی دیگر معززین کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی۔ اس گرینڈ جرگے نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ ماجد ستی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ اگر خدا نخواستہ ماجد ستی کے یتیم بچوں کو انصاف  کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیش آئی تو احتجاج اور دھرنے سمیت تمام ممکنہ آپشن اختیار کیے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481