اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جلد الیکشن کا انعقاد مشکل ،47 ارب کی گرانٹ مؤخر ہو گئی۔

4 2

اقتصادی رابطہ کمیٹی  نے آئندہ عام انتخابات کے لیے47 ارب روپےگرانٹ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فراہم کرنے کی منظوری مؤخرکردی۔ اس طرح عام انتخابات کاجلد انعقاد کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ فوری الیکشن کیلئے  تحریک انصاف کے مطالبے کی منظوری کے باوجود بھی الیکشن کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے لیے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں 47 ارب روپےگرانٹ کی منظوری مؤخر کی گئی ۔ذرائع کے مطابق اب  الیکشن کمیشن تکنیکی گرانٹ کی منظوری کے لیے دوبارہ سمری پیش کرےگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے  جاری اعلامیےکے مطابق ای سی سی نے کسان پیکج 2022 کی منظوری دے دی ہے جبکہ زرعی قرضوں کاحجم 1419 ارب سے بڑھاکر 1802 ارب روپےکرنے کی منظوری بھی دے دی گئی، ڈی اے پی کھاد کی قیمت 13750 روپے سے کم کرکے 11250 روپے کرنے کی منظوری  دی  گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق تین لاکھ ٹیوب ویلزکو سولر پر منتقل کرنے کے لیے بلا سود قرضے دینےکی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری کلچر لون اسکیم، ہائی اسپیڈ ڈیزل ،گیس کی درآمد پر 16.75 ڈالر پریمیئم کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی اراضی ہیوی مکینیکل کمپلیکس کو منتقل کرنےکی منظوری بھی دے دی، اس کے علاوہ  اسٹیٹ انجینیئرنگ کارپوریشن کی اراضی ہیوی بھی مکینیکل کمپلیکس کومنتقل کرنےکی منظوری دے دی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481