اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر انجری کا شکار

7 2

میلبرن(کوہسار نیوز) ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر انجری کا شکار ہوگئے۔
میلبرن میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی اپنا تیسرا اوور نہ کروا سکے جس کے باعث کپتان بابراعظم نے افتخار احمد کو بالنگ دی تاہم وہ انگلش بیٹرز کی وکٹ لینے سے قاصر رہے جبکہ انہوں نے 5 گیندوں پر 13 رنز لٹادیئے۔
شاہین اپنے تیسرے اوور کی محض ایک بال کرواسکے تھے، فاسٹ بولر کا میدان میں کیچ لینے کے دوران گھٹنا زمین پر لگا تھا جس کے باعث وہ زخمی ہوئے۔
دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل شاہین آفریدی کی انجری کا معائنہ کررہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481