اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

 آزادی لانگ مارچ کا آغاز آج کھاریاں سے ہوگا

long march

اسلام آباد(کوہسار نیوز)تحریک انصاف کے آزادی لانگ مارچ کا کا آغاز کھاریاں سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مارچ کا اختتام دربار سلطان باہو میں ہوا تھا تاہم آج اسد عمر کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کا آغاز کھاریاں سے ہوگا۔

پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمر آج 11:30 بجے سمندری ختم نبوت چوک پہنچیں گے جہاں انکے استقبال کے لئے کبڈی چوک، کالج چوک، تھانہ چوک اور ختم نبوت چوک میں استقبالیہ کیمپ لگا دیئے گئے۔

پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پنجاب پولیس کے 550 سے زائد اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے بتایا کہ اس سلسلے میں آج پانچ بجے ڈی ٹائم این اے 108 کے مرکزی آفس میں جمع ہوں گے اور ایک ریلی کی شکل میں ضلع قونصل پہنچیں گے اور اس موقعے پر بڑی اسکرین پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بھی مخاطب ہوں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481