اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

شہزادہ محمد بن سلطان نے دورہ پاکستان ملتوی کیوں کیا ؟

1111

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے طے شدہ دورہ پاکستان کیوں ملتوی کیا؟ ممتاز مذہبی رہنما علامہ طاہر اشرفی نے بتادیا

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد کا طے شدہ دورہ 21 نومبر سے ہونا تھا تاہم ہفتے کے روز یہ خبر سامنے آئی تو انہوں نے اپنا دورہ پاکستان فل وقت ملتوی کر دیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا تھا جب پاکستان میں سیاسی بے چینی اور عوامی بے یقینی کی کیفیت اپنی انتہا کو پہنچی ہوئی ہے۔ ایک طرف تحریک انصاف لانگ مارچ کے لئے سڑکوں پر ہے تو دوسری طرف ملک کے طول و عرض میں کاروبار زندگی درہم برہم ہوچکا ہے۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے یہ امید ہو چلی تھی کہ وہ ایک بڑا مالیاتی پیکج اور امداد لے کر آ رہے ہیں جس سے معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو کچھ سہارا ملے گا۔ایک اندازے کے مطابق سعودی ولی عہد کو پاکستان میں کم و بیش 10 ارب ڈالر کے امدادی پیکج، سرمایہ کاری اور قرضوں کا اعلان کرنا تھا تاہم دوسرے کے التوا کے ساتھ یہ سب کچھ بھی کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

شہزادہ محمد بن سلطان کا دورہ پاکستان اچانک ملتوی کیوں ہوا ؟ اس حوالے سے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کاردعمل سامنے آیا ہے۔

اپنے ایک ویڈیو بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی ولی عہد کو کچھ دوسرے ممالک کا بھی دورہ کرنا تھا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہدکا دورہ، پاکستان کے داخلی معاملات کے باعث ملتوی نہیں ہوا۔

طاہراشرفی کے مطابق سعودی ولی عہد نے اپنے شیڈول کے مطابق یہ دورہ ملتوی کیا ہے، اور وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ری شیڈول کردیا گیا ہے، دورے کی نئی تاریخ دونوں ملک طے کریں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481