اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لندن ، وزیراعظم کی طبیعت ناساز، وطن واپسی مؤخر

2 4

لندن(کوہسار نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے باعث اپنی پاکستان روانگی مؤخر کر دی۔
وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل لندن گئے تھے اور انہیں گزشتہ روز پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے اپنا قیام ایک روز کے لیے بڑھا دیا تھا جس کے بعد انہیں آج وطن کے لیے روانہ ہونا تھا۔
تاہم اب شریف فیملی کے ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ وطن واپسی کے لیے ائیر پورٹ روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہو گئی، وزیراعظم کو ائیرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہوا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ناساز طبیعت کے باعث فیملی نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا جس کے باعث انہوں نے اپنی پاکستان روانگی مؤخر کر دی۔
فیملی ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دو روز مزید لندن میں قیام کریں گے، اب وزیراعظم آج یا کل رات وطن واپس روانہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے لندن میں قیام کے دوران متعدد ملاقاتیں کی جس میں ملکی سیاست اور نئے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق مشاورت کی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481