اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

رانا ثنا اللہ دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

9

اسلام آباد(کوہسار نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کرلیا گیا تاہم مریم اورنگزیب نے وزیرداخلہ کی خرابی صحت کو خبروں کو قیاس آرائی قرار دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے رانا ثناء اللہ کی طبعیت خرابی کی خبروں اور اسپتال میں داخلے کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ معمول کے طبی معائنے کے لئے اے ایف آئی سی راولپنڈی گئے تھے۔ اُن کی صحت کے حوالے سے قیاس آرائیوں میں صداقت نہیں۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 18 سال قبل 2004 میں رانا صاحب کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔ ہر دو تین سال بعد اس کا چیک اپ کروانا لازم ہوتا ہے۔
طبعیت کی خرابی سے متعلق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا عسکری ادارہ برائے امراض قلب (اے ایف آئی سی) راولپنڈی سے آڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں، چھوٹے موٹے چیک و پروسیجر کیلیے اسپتال آیا تھا، روبہ صحت ہوں انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں رش کرنے کی ضرورت نہیں اتوار تک گھر آجاوں گا، میرے دوست اور چاہنے والے آپریشن تھیٹر میں میری تصویر دیکھ کر پریشان ہوئے ہیں، کافی عرصہ پہلے میری 2004 میں ہارٹ سرجری ہوچکی ہے، دو تین سال بعد چیک آپ اور پروسیجر ضروری ہوتا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481