اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری میں برفباری انتظامات کے حوالے سے اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر

images 54

مری میں موسم سرما اور خصوصی طور پر برفباری کے دوران ناگزیر انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔  مقامی تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ مبینہ تلخی کے باعث تاجر تنظیموں اور ہوٹل نمائندگان نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔ تاہم بعد میں ڈی سی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے مداخلت کر کے احتجاج ختم کرا دیا ۔
باقاعدہ نوٹیفیکیشن کے تحت مری انتظامیہ کی جانب سے برف باری سیزن میں آٹھ ہزار گاڑیوں سے زائد کو شہر میں داخلے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاجر تنظیمیں اور ہوٹل مالکان اس فیصلے سے نالاں ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ سیزن کے دوران جب سیاحوں کو کم تعداد میں آنے کا موقع ملے گا تو مقامی روزگار بری طرح متاثر ہوگا۔
تاجر تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ اگر یہ نوٹی فیکیشن واپس نہ لیا گیا تو اس کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان ہو سکتا ہے۔

ڈی سی راولپنڈی کو مری ضلع کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ اس لیے انہوں نے موسم سرما، خصوصا برف باری، کے دوران سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات کے حوالے سے یہ اجلاس منعقد کیا تھا۔ جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ تاجر تنظیموں اور ہوٹل نمائندگان کو بھی مدعو کیا گیا تھا ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال برف باری کے دوران سیاحوں کی بہت بڑی تعداد مری اور گردونواح کے علاقوں میں پھنس گئی تھی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں اموات واقع ہو گئی تھیں۔
اس سانحہ کے حوالے سے عدالت کا تفصیلی فیصلہ چند روز قبل سامنے آیا ہے۔ عدالتی فیصلے میں تمام متعلقہ اداروں کو سانحے کا ذمہ دار قرار دینے کے ساتھ ساتھ آئندہ ایسے سانحات سے بچنے کے لیے ہدایات بھی دی ہیں تاکہ بدانتظامی کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع کے امکانات ختم کیے جا سکیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481