اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس کی سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخواہ سے ملاقات

IMG 20221110 WA0204

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )
پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ، ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس نے سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخواہ عرفان اللہ وزیر سے ملاقات کی۔ بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی کا شمار دنیا کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے۔ اس وقت کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں تقریباً 6000 طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ایبٹ آباد کیمپس میں نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی طلبہ تعلیم کے زیور سے منور ہو رہے ہیں۔

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخواہ عرفان اللہ وزیر اور پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ کے فنڈڈ طلباء سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔۔ انھوں نے زیر التواء ادائیگیوں کے مسائل حل کرنے پر اتفاق کیا تاکہ طلباء کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس نے کہا کہ طلباء کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے ادارہ پرعزم ہے۔ ورکرز ویلفیئر بورڈ نے کامسیٹس یونیورسٹی، ایبٹ آباد کیمپس کو زیر التواء ادائیگی 109.75 ملین جاری کردی۔ جس میں 17ملین کے طلبہ کے وظائف بھی شامل ہیں۔ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ نے خصوصی طور پر سیکرٹری ورکر ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا جناب عرفان اللہ وزیر، ڈائریکٹر فنانس جناب طارق وزیر، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکالرشپ مفتی یعقوب کو سراہا اور مختلف مسائل کے حل کے لیے دونوں اداروں کے درمیان موثر رابطے کے لیے میکانزم قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ نے WWB کی مالی اعانت سے پڑھنے والے طلباء کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیمپس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ کے تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے زیر التواء ادائیگیوں میں تاخیر سے متعلق مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے WWB کی ضروریات کے مطابق فنڈز کے اجراء کے لیے WWF کے ساتھ مسئلہ اٹھانے کا وعدہ کیا تاکہ زیر التواء ادائیگیاں وقت پر کی جا سکیں۔ انہوں نے کامسیٹس ایبٹ آباد کے کیمپس ڈائریکٹر کے موثر ابلاغ کے مطالبے سے بھی اتفاق کیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکالرشپ جناب مفتی یعقوب کو کامسیٹس ایبٹ آباد کا فوکل پرسن نامزد کیا۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد معروف شاہ، ایڈیشنل خزانچی، ایبٹ آباد کیمپس ابراہیم خان اور انچارج آفس آف ڈویلپمنٹ سید فدا حسین شاہ اور ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری بھی موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481