اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حالیہ بارشوں سے کوہسار میں سردی کی شدت میں اضافہ

IMG 20221109 WA0249

IMG 20221109 WA0253IMG 20221109 WA0250ملک میں ہونے والی بارشوں سے موسم سرما کا آغاز ہو گیا ہے۔  کوہسار میں بھی بارش اور ہلکی برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔  اگر موسم یوں ہی سرد رہا تو جلد ہی برفباری کی بھی توقع کی جا سکتی ہے۔

موسم کی صورت حال کے پیش نظر گزشتہ دنوں مری کی ضلعی اور تحصیل انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو حفظ ما تقدم کے طور پر کچھ ہدایات جاری کی تھیں۔

اس سلسلے میں منعقد ہونے والے اجلاس میں برفباری کے حوالے سے تمام محکموں کے ذمہ داران نے انتظامات کے حوالے سے ضلعی حکام کو بریفنگ دی تھی۔ اجلاس میں برفباری کے دوران فول پروف انتظامات، سیاحوں اور مقامی لوگوں کو سہولیات کی فراہمی اور تحفظ کے حوالے سے مفصل تبادلہ خیال کے بعد حتمی فیصلے کیے گئے تھے۔

باوجود حکومتی یقین دہانیوں کے ابھی بھی کوہسار کے بیشتر علاقے گیس کی سہولت سے محروم ہیں۔ جن علاقوں کو گیس کنکشن دیے گئے ہیں وہاں بھی سردیوں کے شروع ہوتے ہی گیس کے پریشر میں کمی واقع ہو جاتی ہے جس سے کوہسار کے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سوختی لکڑی کی سپلائی بھی ابھی تک نہیں کی گئی۔ جنگلات کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے موسم سرما کے آغاز سے پیشتر ہی راشن کی سوختی لکڑی وافر مقدار میں کوہسار کے تمام علاقوں میں دستیاب ہو۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481