شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے پوتے آزاد اقبال کے شعری مجموعے ”دانائے راز“ کی تقریب رونمائی جناب سعید چوہدری کی رہائش پر منعقد ہوئی۔ حاضرین نے جناب آزاد اقبال کی شاعری کے حوالے سے گفتگو کی اور علامہ اقبال کے رنگ میں کی گئی شاعری کو بہت پسند کیا۔
بعد ازاں ۶ نومبر ۲۰۲۲ء بروز اتوار جناب آزاد اقبال نے دلکش آواز میں اپنی ترتیب کردہ دھنوں میں کلام اقبال پیش کیا۔ علاوہ ازیں انھوں نے کلاسیکی موسیقی سے بھی شرکائے مجلس کو محظوظ کیا۔
ڈائریکٹر اقبال اکادمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے اس بزم موسیقی میں شرکت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آزاد اقبال کی یہ خوبی ہی انھیں دیگر ہم عصر شعراء سے ممیز و ممتاز کرتی ہے کہ وہ علامہ اقبالؒ کے رنگ و آہنگ میں شعر کہنے پر قدرت رکھتے ہیں۔ لیکن انھیں اس کے ساتھ ساتھ جو علم موسیقی پر بھی عبور حاصل ہے اس کی بھی کسی اور ان کے ہم عصر شاعر میں مثال ملنا مشکل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ خصوصی طور پر آزاد اقبال کو عمدہ دھنوں میں کلام اقبال کی پیش کش پر جو دسترس حاصل ہے وہ متاثر کن ہے۔
