اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ماجد ستی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاج

12 3

سکستھ روڈ راولپنڈی کے قریب دہشت گردی کا شکار ہونے والے تحریک انصاف کے مقامی رہنما ماجد ستی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا اور مقتول کے خاندان کو انصاف دلانے کا مطالبہ کیا گیا ۔

گزشتہ روز ماجد ستی شہید کیس کی سماعت کے موقع پر مدعی کے ساتھ بڑی تعداد میں عوام ضلع کچہری پہنچے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سماجی شخصیت ماجد ستی شہید قتل کیس کی سماعت پر خطہ کوہسار کے عوام جن میں عباسی برادری، ستی برادری ، سادات برادری، مغل برادری، چوہدری برادری ،دھنیال برادری ،کھیٹوال برادری ودیگر اہلیان پوٹھوہار کی بڑی تعداد نے ضلع کچہری راولپنڈی پہنچ کر مقتول کے خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔ واضح رہے کہ نامزد ملزم فرخ کھوکھر کی عبوری ضمانت 7 تاریخ تک تھی۔ تفتیشی آفیسر کی عدم حاضری پر عدالت عظمی کی طرف سے 15 نومبر کی تاریخ دے دی گئی۔ اس موقع پر مظاہرے کے منتظمین نے عوام کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے احتجاج جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ تمام لوگوں سے 15 نومبر کو بھی دوبارہ اس سے زیادہ بڑی تعداد میں شرکت کرنے کے عہد لیا گیا۔اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ انصاف کے حصول کیلئے قانونی جنگ جاری رہے گی یہ ماجد ستی کا قتل نہیں ہے بلکہ پورے کوہسار کا قتل ہے ظالموں نے معصوم بچوں سے والد کا سایہ چھین لیا اب انہیں حساب دینا ہوگا


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481