اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اقبال کا پیغام اتحاد بین المسلمین ہے۔۔صدر آزاد کشمیر

Picsart 22 11 08 22 49 30 576 1

مظفرآباد (پی آئی ڈی)
08نومبر2022ء
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ علامہ اقبال برصغیر کی ایسی تابناک شخصیت تھے جن پر ملت اسلامیہ ہمیشہ فخر کرتی رہے گی۔ وہ ایک عظیم شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر قانون اور صاحب بصیرت سیاستدان بھی تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اتحاد بین المسلمین اقبال کا پیغام ہے تاکہ ملت اسلامیہ ہر طرح کے سیاسی، اقتصادی اور معاشرتی سامراج کے مقابلے میں مضبوط اور توانا قوت بن کر ابھرے اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے موثر کردار ادا کر سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاعر مشرق حضرت علامہ اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے کلام کے ذریعے جہاں ساری دنیا کے مسلمانوں کو ان کی عظمت رفتہ کی یاد دلاتے ہوئے نئی زندگی کے نئے تقاضوں میں سرگرم حصہ لینے کیلئے آمادہ کیا وہیں پر انہوں نے کشمیری عوام کے اضطراب اور زبوں حالی کا خاص طور پر ذکر کیا۔ ان کے کلام میں جا بجا کشمیری مسلمانوں کی غلامی کا ذکر موجود ہے۔ انہوں نے کشمیرکی حالت زار پر فارسی اور اردو کلام میں نہ صرف دکھ کا اظہار کیا بلکہ ان کے مسائل کا موثر علاج بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اتفاق و اتحاد کے ذریعے ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے مسلمانوں کو زندگی کے ہر موڑ پر سخت محنت اور جانفشانی سے کام کرنے اور دوسروں کے سامنے سرنگوں ہونے سے بچنے کی تلقین کی۔ یہ علامہ اقبال کے کلام اور تعلیمات ہی کا اعجاز تھا کہ کشمیری عوام نے ایک ایسے وقت میں پاکستان کے ساتھ الحاق کی تاریخی قرارداد منظور کی جب ابھی پاکستان منصہ شہود پر آیا ہی نہیں تھا۔کشمیری عوام اپنی جد وجہد شد ومد سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور انشاء اللہ وہ دن زیادہ دور نہیں جب وہ اپنی جد وجہد میں کامیاب ہونگے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481