اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جی پی او چوک مری __ پولیس وین کی ٹکر سےرہگیر شدید زخمی

Picsart 22 11 08 21 38 29 222

نیوزالرٹ
مری پولیس کی تیز رفتار گاڑی نے جی پی او چوک کے قریب، سیروز ہوٹل کے سامنے کھڑے غریب شخص کو کچل ڈالا۔  شدید زخمی ہونے والے شخص کا نام شاہد بتایا جاتا ہے۔ جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری لے جایا گیا لیکن ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

 

حادثے کا دوسرا غیر انسانی پہلو یہ تھا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی لے کر موقع سے فرار ہو گیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق گاڑی سنی بنک پولیس چوکی کی ہے۔

 

عذر یہ پیش کیا جا رہا ہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ چوکی انچارج، سنی بنک،  شاہد رسول بھی گاڑی میں موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس ہسپتال میں زخمی شخص کے ساتھ گئی تھی لیکن پھر موقع دیکھ کر وہاں سے گاڑی لے کر غائب ہو گئے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481