اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں کی مستقلی کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کی جانب سے جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس ثمن رفعت کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ججوں کے نام حتمی منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دیئے گئے ہیں۔
