ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹشنز، کینٹ گیریژن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی نے احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کو دو دن کےلئے بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
راولپنڈی تحصیل کے تمام تعلیمی ادارے آج منگل 8 نومبر کو بند ہیں اور کل بدھ 9 نومبر کو بھی بند رہیں گے۔
شہر کی صورت حال کو پیش نظر رکھ کر انتظامیہ اگلا لائحہ عمل طے کرے گی ۔
