اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

کوہسار کے خاندانی لوگ سیاسی پولارائیزیشن کے ماحول میں تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں

Picsart 22 11 08 09 52 17 506

پاکستان کے معروف و مقبول روزنامہ "امت” کے گروپ ایڈیٹر اور سینئیر صحافی سجاد عباسی نے ایک ملاقات کے دوران کوہسار میں سیاسی عدم برداشت اور پولارائیزیشن پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ ہم عظیم روایات اور اقدار کے حامل لوگ ہیں۔ پورا علاقہ ایک گھر کا ماحول پیش کرتا تھا۔ سیاسی اختلاف کو نفرت اور دشمنی میں بدلنے سے پورے علاقے کا ماحول خراب ہو رہا ہے۔ بلکہ ہو چکا ہے۔ صورت حال فوری اصلاح احوال کی متقاضی ہے۔

تشویش ناک پہلو یہ ہے کہ ہم نئی نسل کو شدت پسندی کی تعلیم دے رہے ہیں۔ وہ سیاسی اختلاف کے مفہوم اور طریقہ کار سے نابلد ہیں۔ ایک دوسرے کے سیاسی رہنماؤں کی کردار کشی کو سیاست کا نام دیا جا رہا ہے۔ حال آنکہ رسول اللّٰہ ﷺ نے نفسیاتی پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے ہماری رہنمائی فرمائی ہے کہ کسی کے جھوٹے خدا کو گالی مت دو کیونکہ جوابا وہ تمہارے سچے خدا کو برا بھلا کہے گا۔

سجاد عباسی نے علاقے کے تمام سیاسی رہنماؤں کو درخواست کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ  اپنے کارکنوں کو تہذیب و اخلاق کے دائرے میں رہ کر سیاسی اختلاف کی تلقین و تنبیہہ کریں۔ جناب شاہد خاقان عباسی ، جناب سردار مہتاب، جناب حنیف عباسی، جناب نذیر عباسی، جناب مرتضیٰ جاوید عباسی اور دیگر رہنماؤں کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481