اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان پر حملے کی سیل کردہ ایف آئی آر سامنے آ گئی

imran khan22

پنجاب کے شہر وزیرآباد میں سابق وزیراعظم تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر حملے کی سیل کردہ ایف آئی آر کے مندرجات سامنے آگئے ہیں۔
حاضر ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت چیئرمین تحریک انصاف کے کنٹینر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تھانہ سٹی وزیر آباد میں ایف آئی آر سب انسپکٹر عامر شہزاد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔مقدمے میں دفعہ 302، 224، 440 سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں اور ایف آئی آر کا نمبر 691/22 درج ہے۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کنٹینرکے بائیں جانب سےکی گئی، مقدمے میں نوید ولد بشیرکوفائرنگ کا ملزم نامزدکیاگیاہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں کہا گیا تھاکہ ایف آئی آر کو کل سپریم کورٹ میں پیش کیاجائےگا۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ میں پیش کرنے کے بعد ایف آئی آر کو عام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481