اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کی تیاری

Picsart 22 11 07 16 54 23 134

ذرائع کے مطابق کریک ڈاؤن کے حوالے سے رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ذرائع کا دعوی ہے کہ مذکورہ اجلاس میں پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی، علی امین گنڈا پور اور ملک عامر ڈوگر سمیت دیگر اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کل منگل سے ایک بار پھر لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ وہ خود کچھ دن بعد راولپنڈی پہنچ کر لانگ مارچ جوائن کریں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت کے تازہ فیصلے کے مطابق مارچ کا رخ اسلام آباد کے بجائے راولپنڈی کی طرف ہوگا۔ تحریک انصاف کے حامی یوٹیوبر اور اینکرز بھی میدان میں آگئے ہیں جن کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ حساس قومی اداروں کا رخ کر سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی شخص یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا نیز اسلام آباد ائیرپورٹ تک شاہراہ بند کرنے والوں کے خلاف بھی فوری کارروائی ہو گی۔ اسلام آباد ائیرپورٹ تک رینجرز، ایف سی اور پولیس مارچ کرے گی۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف نے سب سے پہلے کے پی کے سے اپنے لوگوں کو مارچ کےلیے ہدایات جاری کی ہیں اور پرویز خٹک نے آج سے اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستے بند کر نے کا اعلان کیا تھا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر کی آڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ واٹس ایپ گروپ کے ذریعے ارکان کو دھرنے، احتجاج اور سڑکیں بلاک کرنے کی ہدایات جاری کر رہے تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481