آج میرپور پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں متاثرین منگلا ڈیم کے ذیلی کنبہ جات کی آبادکاری کے حوالے سے اب تک کی جانے والی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت آزاد جموں وکشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کی۔
ذیلی کنبہ جات کی آباد کاری کے لیے بنائے جانے والے ٹاؤن پلاننگ پر بریفنگ دی گئی۔ جائزہ اجلاس میں وزیر فزیکل پلاننگ و ہاوسنگ چوہدری یاسر سلطان، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر سید آصف حسین، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر لیاقت حسین، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی ایچ اے چوہدری محمد منشاء نقشبندی، ممبر مانیٹرنگ چوہدری مختار حسین، کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی، قائم مقام ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض، ڈائریکٹر جنرل سینٹرل ڈیزائن آفس محمد جواد، چیف پلاننگ آفیسر مطلوب رضا، ڈائریکٹر ایڈمن چوہدری طالب حسین، کلکٹر امور منگلا ڈیم چوہدری محمد ایوب، ایڈیشنل اکاؤنٹنٹ جنرل چوہدری منیر حسین، ڈائریکٹر ورکس ایم ڈی ایچ اے چوہدری انعام الحق، اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر، تحصیل دار سید کلیم عباس شاہ اور تحصیل دار محمد محمود نے شرکت کی۔
