اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اعظم خان سواتی کے حوالے سے جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان کا چیئرمین سینیٹ کو خط

IMG 20221105 WA0093

سینیٹر مشتاق احمد خان نے خط میں لکھا کہ اعظم سواتی نے پریس کانفرنس میں جس سانحے سے پردہ اٹھایا ہے اسے سن کر پوری قوم کرب اور تکلیف میں ہے۔ بانیان پاکستان نے یہ ملک اسلامی اخلاقیات و اطوار، عوام کی عزت و آبرو اور ان کی عزت و تکریم کے لیے بنایا تھا تاکہ شہری یہاں خاص و عام کے تفاوت کے بغیر باعزت طریقے سے جی سکیں۔ بزرگ سینیٹر اعظم سواتی نے کچھ دن پیشتر پریس کانفرنس میں اپنی گرفتاری کے دوران توہین و تذلیل کی شکایت کی تھی۔ آج کی پریس کانفرنس میں اعظم سواتی صاحب نے جس سانحے کا ذکر کیا ہے وہ ناقابل قبول اور ناقابل بیان ہے۔

 

انھوں نے چیئرمین سے کہا کہ وہ سینیٹ کے کسٹوڈین ہیں۔ اس ایوان کو مظلوم طبقات کی آواز بننا تھا لیکن اس کا اپنا ایک ممبر ظلم و زیادتی کا شکار ہے۔ سینیٹر موصوف نے استدعا کی کہ فی الفور تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے جو دو ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ معزز ایوان میں پیش کرے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481