جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی۔
جناح ہسپتال کے شعبہ آرتھوپیڈک کے سربراہ ڈاکٹر سجاد گورایہ کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم نے عمران خان کا میڈیکولیگل کیا۔ فارنزک ڈاکٹر فرحت سلطانہ بھی میڈیکل ٹیم میں شامل تھیں۔
جناح اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ جب عمران خان کو شوکت خانم اسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھے۔ ان کی دونوں ٹانگوں میں ایک ایک گولی لگی، دائیں ٹانگ پر گولی چھو کر گزری، لیکن بائیں ٹانگ میں لگنے والی گولی نے ہڈی کو متاثر کیا۔
انتظامیہ کے مطابق عمران خان کی دونوں ٹانگوں پر زخموں کے سولہ نشانات پائے گئے ہیں۔
