اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فیصل آباد: عدالت میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Picsart 22 11 04 19 58 57 007

فیصل آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ میں سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار نے قاتل کا روپ دھار لیا اور فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل کردیا۔

عینی شاہدین کے مطابق بدنصیب بھائی پیشی پر عدالت آئے تھے۔ پولیس اہلکار وردی میں تھا اور کمرہ عدالت میں ہی براجمان تھا۔

سٹی پولیس کے ذرائع کے مطابق پولیس نے حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔  ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولین پر قاتل کے بھائی کو قتل کرنے کا الزام تھا۔

پوسٹ مارٹم اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481