اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پاکستان تحریک انصاف مری کے کارکنان چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

IMG 20221104 WA0001

پاکستان تحریک انصاف مری کے کارکنان چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ انھوں نے ٹائر جلا کر مری اسلام آباد ایکسپریس وے سلکھیتر کے مقام سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی۔

لانگ مارچ کے دوران عمران پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے پی ٹی آئی کارکنوں نے بعد نماز جمعہ سلکھیتر کے مقام پر ٹائروں کو آگ لگا کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا۔  سڑک کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ہزاروں مسافر وں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مظاہرین کی جانب سے وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔ ایکسپریس وے کے کئی گھنٹے تک بند رہنے کے بعد مری انتظامیہ موقع پر پہنچی اور مظاہرین کے ساتھ گفت و شنید کے بعد سڑک کھلوانے میں کامیاب ہوئی۔
قبل ازیں گزشتہ شب مری میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے مال روڈ، جی پی او چوک میں شدید احتجاج کیا۔IMG 20221104 WA0000  مظاہرین وقفے وقفے سے نعرہ بازی کرتے رہے۔ انھوں نے قاتلانہ حملے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ اگر اس کو عبور کیا گیا تو عوام کا طوفان روکنا بزدل حکمرانوں کے بس میں نہیں ہوگا۔

 

چیئرمین عمران خان کی حفاظت کے لیے پوری قوم تیار ہے۔ ایسے واقعات سے کارکنان کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔ حکومت اور ریاستی ادارے اس تمام واقعے کے ذمہ دار ہیں جو عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوئے۔ اب پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز اور ٹائیگرز اپنے قائد کی حفاظت خود کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی مری کے جنرل سیکرٹری راجہ شہزاد رشید، پی ٹی آئی رہنما حاجی ناصر عباسی، صحبت خان، سعد عباسی، حماد عباسی اور دیگر نے کیا۔

  1. قاتلانہ حملہ ایک بزدلانہ کاروائی ہے عمران خان کو پہلے ہی حکومتی وزراء کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔ عوام کو حقیقی آزادی مارچ سے روکنے کے لئے سازشیں کی جارہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور ملک کی عوام اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہیں۔ موجودہ حکمران ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ عمران خان پاکستان کے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں۔  بائیس کروڑ عوام عمران خان اور فیصل جاوید سمیت دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481