اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف کوہالہ میں احتجاجی مظاہرہ

IMG 20221104 WA0115

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )
چئیرمین پاکستان تحریک انصاف، عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف پی ٹی آئی سرکل بکوٹ کے کارکنوں نے آزادکشمیر اور پاکستان کو ملانے والے کوہالہ پل اور شاہراہ کشمیر بند کر کے پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا ۔

مظاہرین سے پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت، جس میں چئرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی، چئرمین کہو شرقی شاہ جہاں عباسی، چئرمین طارق عباسی، چئرمین مولیا افتخار عباسی، سابقہ ممبر تحصیل کونسل باسط نسیم عباسی کے علاوہ شوکت ارباب عباسی، رفاق اعظم عباسی بیروٹ، آفتاب عباسی ودیگر نے خطاب کیا۔  مقررین نے کہا کہ پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان سے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی شہادت تک جمہوری نظام کے خلاف سازشوں کا ایک لا متناہی سلسلہ تھا۔  اب ایک بار پھر ایک عوامی لیڈر، جس کی قیادت میں ملک متحد ہوکر عالمی سطح پر ابھر رہا تھا،  کی حکومت ختم کر کے امپورٹڈ حکمرانوں کو حکومت دی گی۔ ستم بالائے ستم یہ کہ اب یہ مافیا ہمارے قائد عمران خان کی جان کا دشمن بن گیا ہے۔ وزیر آباد کنٹینر قاتلانہ حملہ ملک کی سالمیت پر حملہ ہے۔

مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم عمران خان کی کال پر اسلام آباد کی طرف مارچ کرنے کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

مقررہ وقت تک مظاہرہ کرنے کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اس احتجاج کے دوران تھانہ بکوٹ اور کوہالہ پولیس چوکی کے اہلکار جلوس کے ہمراہ رہIMG 20221104 WA0116IMG 20221104 WA0118IMG 20221104 WA0119ے ۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481