اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پی ٹی آئی تاجر ونگ نے آج ملک گیر شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

main pi
  • گجرات میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور دیگر  رہنماؤں پر قاتلانہ حملےکے خلاف پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ نے آج  جمعہ کو ملک گیر شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دے دی۔

 کنوینرٹریڈرز  ونگ قیصرکیانی کا کہنا ہےکہ ہماری ریڈلائن کراس کی گئی ہے،کل شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔ تاہم ابھی تک تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے ہڑتال کے اعلان کی تائید میں اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔۔

دوسری طرف کراچی کے آٹھ سے زائد علاقوں میں احتجاج کے بعد رات بارہ بجے کے قریب ٹریفک بحال ہونا شروع ہو گیا ۔

گجرات میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی پر حملے کے واقعے کے خلاف کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سےشہر کے مختلف مقامات پر دھرنوں  اور احتجاج شروع کردیا گیا تھا جس سے ہر طرف بدترین ٹریفک جام ہو گیا تھا تاہم   ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کلفٹن میں تین تلوار چورنگی، جناح برج کیماڑی، قیوم آباد چورنگی سمیت ماڑی پور روڈ کے مقامات مقامات پر احتجاج ختم کر کے سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔اور رات بارہ بجے کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔

شارع فیصل کے صدر سے ائیرپورٹ کی طرف جانے والے ٹریک پر بھی احتجاج جاری تھا جو اب ختم کردیا گیا ہے اور روڈ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مواچھ موڑ حب ریور روڈ بند کرنے والے مظاہرین  سے بھی  مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد روڈ کھل گیا جبکہ ملیر میں نیشنل ہائی وے پر منزل پمپ کے قریب بھی احتجاج ختم کر دیا گیا۔اسی طرح قائد آباد میں بھی مرکزی شاہراہ پر احتجاج جاری تھا جہاں نصف شب کو ایک ٹریک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481