کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے اردو اور پوٹھوہاری کے معروف شاعر عبدالرحمان واصف نے کہا ہے کہ سارے ٹی وی چینل، اخبار اور سوشل میڈیا چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی شخصیات کے حوالے سے چھوٹی بڑی، اہم اور غیر اہم خبروں سے بھرے پڑے ہیں۔ لیکن جو شخص اس قاتلانہ حملے میں شہید ہوا اس کا نام تک کسی کو معلوم نہیں۔
اس کے کتنے بچے ہیں ؟ خاندان کی تفاصیل کیا ہیں؟ اس نے کتنے سوگواران چھوڑے؟ اس کا علاقہ کون سا ہے؟
کیا ہم ہمیشہ بادشاہوں کی تاریخ لکھتے رہیں گے ؟؟؟
