اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لانگ مارچ ڈیوٹی سے غائب اسلام آباد پولیس کے دو درجن اہلکار برطرف

Picsart 22 11 03 13 42 08 104

لانگ مارچ ڈیوٹی سے غائب اسلام آباد پولیس کے دو درجن اہلکار برطرف

اسلام آباد پولیس کے دو درجن کے قریب اہلکاروں کو لانگ مارچ کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضری پر برطرف کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان اہلکاروں کو تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر ریڈ زون سمیت مختلف مقامات پر تعینات کیا گیا تھا۔ تاہم انھوں نے سرکاری احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا اور ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوئے ۔

اسلام آباد پولیس کے حکام کے مطابق برطرف کیے جانے والوں میں کانسٹیبل اور ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔ جب چیکنگ کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ مذکورہ اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس سے غائب تھے. بعد ازاں ایس ایس پی آپریشنز نے انہیں فرائض سے غفلت برتنے پر برطرف کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن اہکاروں کو برطرف کیا گیا ہے وہ ابھی تک اپنی برطرفی سے آگاہ نہیں ہیں کیوں کہ ان کی برطرفی کا حکم زبانی طور پر فون پر جاری کیا گیا ہے۔

تاہم برطرف کیے جانے والے اہلکاروں کو یہ حق حاصل ہو گا کہ وہ سزا کے خلاف ڈی آئی جی آپریشنز کو اپیل دائر کر سکتے ہیں۔

دوسری طرف اسلام آباد پولیس کے تعلقات عامہ کے افسر نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ کرنے سے معذرت کرلی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481