ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی ) سرکل بکوٹ کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں نادرا ایبٹ آباد کی موبائل ٹیم مقامی ویلج کونسل بکوٹ شریف کے چیئرمین حسام جمشید عباسی، یوتھ کونسلر بلال فردوس عباسی اور ممبران یونین کونسل کی معاونت سے علاقہ کے عوام کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ موبائل ٹیم پانچ روز تک یونین کونسل بکوٹ میں خدمات سرانجام دے گی۔ یونین کونسل کی عوام کا زونل اسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ہزارہ ڈویژن فہیم احمد عباسی سے اظہار تشکر، جنھوں نے ویلج کونسل کی درخواست پر موبائل وین بکوٹ بھیج کر عوام کو نادرا کی تمام سہولیات فراہم کیں۔
اس سہولت سے مستفید ہونے والوں نے یوتھ کونسلر بلال فردوس عباسی، چئیرمین حسام جمشید عباسی اور ممبران ویلج کونسل و عمائدین کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے لوگوں کو گھر کے نزدیک نادرا کی یہ سہولت فراہم ہوئی ۔
نادرا ایبٹ آباد کی موبائل ٹیم میں امان احمد، تنویر اور محمد جمیل شامل ہیں۔ وہ لوگوں سے بھرپور تعاون کرتے ہیں اور انتہائی خوش اخلاقی سے عوام کو شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات فراہم کرتے ہیں ۔اس سہولت سے علاقہ بکوٹ، مولیا، کھن کلاں، بھن ہوترول اور کوہالہ تک بڑی آبادی مستفید ہوگی۔
عوام کا ڈائریکٹر جنرل نادرا، خیبر پختون خواہ سے مطالبہ ہے کہ اس علاقہ میں نادرا دفتر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ دور دراز کے پہاڑی علاقوں سے لوگوں کو نادرا کی سہولیات کے لیے ایبٹ آباد کا مشکل سفر کرنا پڑتا ہے جو وقت طلب بھی ہے اور اس میں غریب عوام کو کافی مالی مشکلات بھی پیش آتی ہیں۔۔ اگر نادرا سہولیات عوام کو دہلیز پر مل جائیں تو اہل علاقہ تاعمر دعا گو رہیں گے۔
