اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سائفر آڈیو لیکس اور ممنوعہ فنڈنگ کیس ، عمران خان کیFIAطلبی

4

لاہور / اسلام آباد(اُمت نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ممنوعہ اکاؤنٹ اور سائفر آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے علیحدہ علیحدہ طلب کرلیا جبکہ آڈیو لیکس کی تفتیش کے لیے اسد عمر کو 2 نومبر کو دن 12 بجے طلب کرلیا۔
میڈیا کے مطابق ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو راولپنڈی آفس میں 3 نومبر جبکہ لاہور دفتر میں 7 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے راولپنڈی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سائفر آڈیو لیکس کی تفتیش کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے، جس میں عمران خان کو 3 نومبر کو دن بارہ بجے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اسد عمر کو نے دو نومبر کو دن 12 بجے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 3 نومبر کے لیے دن بارہ بجے ایف آئی اے ہیڈکواٹر پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے لاہور نے ممنوعہ اکاؤنٹ کیس کی تفتیش کے لیے عمران خان کو 7 نومبر کیلیے طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے لاہور اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جبکہ اکاؤنٹ کی تفصیلات کے اوپنگ فارم میں عمران خان کا اتھارٹی لیٹر لگا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے عمران خان کو وضاحت دینے کے لیے طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں طلب کیا جا چکا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481