اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیئرمین ویلج کونسل بکوٹ کی زونل اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا سے ملاقات

bakooot

ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی )سرکل بکوٹ کی بہت بڑی اور ایبٹ آباد سے دور دراز آبادی کے لیے کوہالہ کے مرکزی مقام پر نادرا آفس کے قیام کے لیے زونل اسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فہیم عباسی کو ڈائریکٹر جنرل نادرا خیبر پختون خواہ کے نام درخواست چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی نے دی
اس موقع پر انکے ہمراہ سردار حسیب عباسی ایڈوکیٹ بھی تھے ۔سرکل بکوٹ کی یونین کونسل بیروٹ، پلک، بکوٹ،نمبل ،پٹن تک وسیع پہاڑی علاقہ اور تین لاکھ تک آبادی کی بنیادی ضرورت شناختی کارڈ اور دیگر دستاویز کےلیے ایبٹ آباد آنا پڑتا ہے۔ اسکے لئے انکے علاقہ میں ناردا آفس کا قیام نہ صرف وقت کی ضرورت بلکہ ایبٹ آباد شہر کے دفاتر سے بوجھ بھی کم ہوگا
زونل اسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا ہزارہ ڈویژن فہیم احمد عباسی نے اپنے دفتر میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی کی درخواست متعلقہ اعلی احکام تک پہنچا دیں گے اور امید ہے کہ جلد دفتر کا قیام بھی ہوجائے گا ۔
حسام جمشید عباسی نے کہا کہ سرکل بکوٹ میں کوہالہ ایسا مرکزی مقام ہے جہاں سے آزادکشمیر اور سرکل بکوٹ کے تمام علاقوں کا رابطہ قائم رہتا ہے، حکومت خیبر پختون خواہ اور ڈائریکٹر جنرل نادرا مقامی ممبر صوبائی اسمبلی نزیر احمد عباسی ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی ہماری اس درخواست کو عملی جامہ پہنا کر عوام علاقہ کی دعائیں لیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اس علاقائی دفتر کی منظوری جلد کریں گے ۔
حسام جمشید عباسی اور یوتھ کونسلر بلال فردوس عباسی کی درخواست پر موبائل وین علاقہ میں بھیجنے کے لیے درخواست پر عملدرآمد کرتے ہوئے یکم نومبر سے 5 دن کے لیے فہیم عباسی زونل اسٹنٹ ڈائریکٹر نے اپنے عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ نادرا موبائل وین بکوٹ کے لیے مہیا کی جائے جو یونین کونسل بکوٹ میں جا کر لوگوں کو شناختی کارڈ ودیگر دستاویزات بنا کر دے اس پر چئیرمین حسام جمشید عباسی یوتھ کونسلر بلال فردوس عباسی نے انکا شکریہ ادا کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481