اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

برفباری کے دوران سیاحوں کی سہولت کے لیے فول پروف انتظامات کا دعوی

Picsart 22 11 01 22 18 13 385

برفباری کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں کی سہولت کے لیے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سیاحوں کو مکمل تحفظ فراہم کیاجائے گا۔ تمام محکموں کو دوران برفباری چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

میونسپل کارپوریشن مری میں مرکزی کنٹرول روم چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔ جب کہ تمام "سنو پوائنٹس” پر بھی کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے تاکہ مسائل کو فورا حل کیا جا سکے۔  تمام سرکاری محکموں اور مری کے سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہوکر اپنا کردار اداکرنا ہوگا۔

مذکورہ بالا خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ضلع مری،  احمد حسن رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر مری صاحب زادہ محمد یوسف اور ایس ڈی پی او مری سرکل سردار اظہر نے جناح ہال مری میں برفباری کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت اے ڈی سی مری نے کی۔

اجلاس میں متعلقہ سرکاری محکموں، ڈی ڈی ایچ او مری ڈاکٹر اظہر عباسی، تحصیل ہیلتھ انسپکٹر رانا کرامت علی، ایس ڈی او ہائی وے مری، سٹی ٹریفک پولیس کے اجمل ستی، موٹروے پولیس کے افسران، پنجاب پولیس، ٹورازم سکواڈ کے زاہد اقبال، ریسکیو 1122 مری، مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ طفیل اخلاق، جنرل سیکرٹری راجہ اکمل نواز عباسی، ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے صدر حاجی خلیل احمد، سینئر نائب صدر راجہ شہزاد رشید، واپڈا مری کے افسران، ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری محمد شکور، محکمہ جنگلات کے افسران، اور محکمہ سوئی گیس مری سمیت اجلاس کے شرکاء نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

اے ڈی سی مری، اے سی مری اور ڈی ایس پی مری نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ تمام سرکاری محکموں کے دو دو فوکل پرسن مقرر کیے جائیں گے۔ مری کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سیاحوں کی آگاہی کے لیے فورس تعینات کی جائے گی اور آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم ہوں گے۔

گلیات کے راستوں کو کھلا رکھنے کے لیے بھی ذمہ داران سے بات چیت ہوئی ہے۔ امن وامان کے قیام اور سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اضافی پولیس نفری بھی تعینات کی جائے گی۔  جب کہ ایف ایم ریڈیو پر بھی سیاحوں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔اے ڈی سی مری،  احمد حسن رانجھا نے کہا کہ برف باری کے سیزن سے قبل تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔  جب کہ تمام محکموں کو قبل از وقت تیاریاں مکمل کرنے کی ذمہ داری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے اس امر کی بھی یقین دھانی کروائی کہ برف باری کے دوران سیاحوں کو مری آنے سے نہیں روکا جائے گا۔  انتظامی امور کو بہتر بنایا جائے گا تاکہ سیاح برف باری سے لطف اندوز ہونے سے محروم نہ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو محکمہ بھی غفلت یا غیر ذمہ داری کا مرتکب گا اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گیPicsart 22 11 01 22 21 10 373۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481