اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر اعلٰی پنجاب کی مرحومہ صحافی صدف کی فیملی سے ملاقات

CM Punjab 1 22
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے چینل فائیو کی سینئر صحافی صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم،بیٹے اذان نعیم، چچانوید بھٹی اورقریبی سہیلی مروہ انصرسے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کے اہل خانہ کے ساتھ افسوسناک واقعہ پر دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے بیٹے اوربیٹی کو دلاسہ دیا اور انکے ساتھ شفقت کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50لاکھ روپے مالی امداد کا چیک دیا۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے بیٹی نمرہ نعیم کوسرکاری ملازمت اور صدف نعیم مرحومہ کے شوہر کو سرکاری محکمے میں فوٹو گرافر کی ملازمت دینے کااعلان کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے صدف نعیم مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے صدف نعیم مرحومہ کی صحافت میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کی والدہ محترمہ کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن آپ کی ہر طرح سے دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔ مرحومہ کی ناگہانی وفات پربہت دکھ او رافسوس ہوااور ہم غم کی گھڑی میں آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ  صدف نعیم مرحومہ ایک انتہائی محنتی اورپروفیشنل صحافی تھیں او رشعبہ صحافت میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، صوبائی وزیرمیاں محمود الرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اسمبلی عنایت لک، ڈپٹی کمشنر لاہور او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481