اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملکہ کوہسار مری کو سرد ہواؤں نے لپیٹ میں لے لیا

492d58d1 8915 4540 9d75 06ec90c6fc53

ملکہ کوہسار مری کو گہرے کالے بادلوں اورٹھنڈی ہواؤں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ۔توقع کی جارہی ہے کہ مری میں جلد برفباری کاآغاز ہوجائے گا۔

بدلتے  موسمی تیور کو دیکھتے ہوئے ضلعی اورتحصیل انتظامیہ بھی متحرک ہوگئی ہے،اس حوالے سے جناح ہال مری میں منگل کے روز دن تین بجے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہورہا ہے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مری احمدحسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنرمری صاحبزادہ محمدیوسف،مرکزی انجمن تاجران،ہوٹل ایسوسی ایشن،پولیس حکام،سٹی ٹریفک پولیس،محکمہ ہائی وے مری کے افسران  سمیت شہر کے  تمام سٹیک ہولڈرزاور متعلقہ سرکاری اداروں کے ذمہ داران شرکت کریں گے۔

اجلاس میں برفباری کے حوالے سے تمام محکموں کے ذمہ داران اپنے موجود وسائل،مشینری،مزید ضروریات اوردیگر انتظامات کے حوالے سے ضلعی حکام کو بریفنگ دیں گے،اجلاس میں موسم سرما خصوصاً برفباری کے دوران فول پروف انتظامات،سیاحوں اورمقامی لوگوں کو سہولیات اورتحفظ کی فراہمی پر حتمی فیصلے کئے جائیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481