اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی عالمی چلڈرن کانفرنس

05ae370c a42f 41c3 b4c3 e7de93ee4ed5

ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی عالمی چلڈرن کانفرنس کا آغازہوگیا، حکومت نے بچوں کا ادب لکھنے پربھی ایوارڈزدینے کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا،ادب اطفال تخلیق کرنے والے کم عمر ادیبوں کے لیے بھی ایوارڈز رکھے جائیں گے۔ مشیر وزیراعظم امیر مقام نے اکادمی ادبیات پاکستان میں بچوں کے ادب پر تین روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بچوں کی فلاح و بہبود اور تعلیم و تربیت کے لیے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ بچوں کے ادب پر عالمی کانفرنس ہرسال ہواکرے گی، اس کے علاوہ حکومت بچوں کے لیے لکھنے والے ادیبوں اور کم عمرلکھاریوں کو بھی ایوارڈ دے گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح اکادمی ادبیات کے فیض احمدفیض آڈیٹوریم میں ہوا۔

کانفرنس میں 26زبانوں کے 150ماہرین شریک ہیں جن میں 20غیر ملکی مندوبین بھی شامل ہیں۔وزیراعظم کے مشیر انجنیئر امیر مقام افتتاحی نشست کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ادیب اور لکھاری ملک و قوم کی خاطر بچوں کے ادب تخلیق کرنے کی روایت کو فروغ دیں۔ ہم آج قومی سطح پر بہت سے مسائل سے نبرد آزماہیں۔ ہم اپنے بچوں کے کردار اور اخلاق کی آج حفاظت کریں گے، تو یہ کل کوپوری قوم کے کردار کی حفاظت کا فر یضا انجام دیں گے۔ یہ ہمارے لکھنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کا ادب تخلیق کرتے ہوئے اسلام کے اصولوں اور ہماری مشرقی اعلی انسانی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھیں۔حب الوطنی کا بھرپور جذبہ بچوں میں اسی عمر میں پیدا کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر یوسف خشک،چیئرمین، اکادمی نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تربیت کے لیے جو وسائل ہمیں درکار ہیں ان میں ادب کا وسیلہ سب سے موثر اور کارگر ہے۔ ادب نہ صرف بچوں کی تربیت کے ایک آلے کے طور پر کام کرتا ہے اور ان کے کردار اور اخلاق کی تعمیر میں کردار ادا کرتا ہے۔نامور صحافی اور ادیب ودانش ورمحمود شام نے65سال پہلے کے بچوں کے رسائل، اخبارات کاذکر کیا۔انہوں بچوں کے رسالوں اور مواد کو ڈیجیٹلائز ڈکرنے اور سرکاری لائبریریوں کو ثقافت ڈویژن کے تحت ڈیجٹلائزڈکرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے الگ چینل قائم ہوناچاہیے جو صرف بچوں کے حوالے سے پروگرام دکھائے۔ امجد اسلام امجد نے کہا کہ پی ٹی وی واحد چینل ہے جو شروع سے بچوں  کے پروگرام کرتار ہا ہے۔ بچوں کی سو چ اور کام کو اہمیت دینے کی ضرورت ہے۔ پرائمری سے مڈل تک بچوں کو اپنی زبان میں پڑھانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بچوں  کے لیے ایسے ادب کی ضرورت ہے جس سے وہ سچا، بہادر، اور بہتر فیصلہ کرنے والا انسان بن جائے۔ مہمان اعزاز سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ بچوں پر خصوصی توجہ دینے سے آئندہ دس سال میں ہمارے بچے بھی دنیا کے بچوں کے ہم پلہ ہو سکیں گے۔ فارینہ مظہر، وفاقی سیکرٹری، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن،نے اظہار تشکرپیش کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481