اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئندہ الیکشن میں سٹیٹس کو کے خلاف جہاد ہو گا۔ سراج الحق

f66f8260 223e 47bc a294 b91fa4c739bb

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اس وقت ملکی تاریخ کے فیصلہ کن لمحات ہیں۔ 22کروڑ عوام کو غربت، بے روزگاری اور جہالت کے اندھیروں میں دھکیلنے والے سبھی عناصر ایکسپوز ہو گئے۔ ڈکٹیٹروں اور اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے قائم ہونے والی سیاسی جماعتوں کی حکومتوں نے معیشت تباہ کی، احتساب ختم اور قوم کو دنیا بھر میں بھکاری بنا کر پیش کیا۔ حکمران اشرافیہ نے اپنی نسلوں کے لیے مال بنایااور عوام کو بنیادی ضروریات تک سے محروم رکھا۔ عوام فیصلہ کریں کہ انھیں اسی گھسے پٹے اور فرسودہ نظام کے ساتھ آگے بڑھنا ہے یا آئندہ نسلوں کے لیے روشن، مستحکم اور اسلامی پاکستان چاہیے۔ نوجوان سب سے زیادہ حالات سے باخبر ہیں، یقین ہے کہ وہ آئندہ الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے۔ مینار پاکستان تلے ہونے والے یوتھ لیڈر کنونشن سے واضح ہو گیا کہ نوجوان نسل سٹیٹس کو سے بیزار اور اسلامی انقلاب کے لیے پُرعزم ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ  آئندہ الیکشن میں سٹیٹس کو کے خلاف جہاد ہو گا۔ وہ منصورہ میں یوتھ لیڈر شپ کنونشن کے کامیاب انعقاد پر انتظامی کمیٹیوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔ نائب امرا لیاقت بلوچ، راشد نسیم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن، محمد اصغر،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد، صدر جے آئی یوتھ زبیر احمد گوندل، ڈائریکٹر امور خارجہ آصف لقمان قاضی اور انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر جماعت نے کنونشن کے کامیاب انعقاد پر جے آئی یوتھ اور انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران کو مبارک باد دی اور ان کی محنت اور کاوشوں کو سراہا۔ سراج الحق نے آنے والے دنوں میں نوجوانوں کو نچلی سطح پر متحرک کرنے کے لیے لائحہ عمل اور پروگراموں کوتشکیل دینے کے لیے ہدایات جاری کیں۔
سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچز کی تاریخ اور مقاصد سے پوری قوم آگاہ ہے۔ یہ وہی جماعتیں ہیں جو سالہاسال سے اقتدار میں ہیں، یہ لوگ قوم کو اپنی اب تک کی کارکردگی بتائیں۔ روٹی، کپڑا، مکان، ملک کو ایشین ٹائیگر اور حقیقی تبدیلی کے نعرے لگانے والی تین نام نہاد بڑی سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے اقتدار میں آئیں اور اب بھی وہ اسی دودھ کے فیڈر کو حاصل کرنے کے لیے تگ و دو کر رہی ہیں، عوام سے انھیں کوئی غرض نہیں۔ یہ وہ حکمران ہیں جو بظاہر آپس میں لڑ رہے ہیں مگر مغربی ایجنڈے پر متفق ہیں، جوبائیڈن سے ہاتھ ملانا ان کے لیے سب سے بڑا کرشمہ ہے۔ یہ دونوں اطراف سودی معیشت پر متفق ہیں جنھیں احتساب کے لفظ سے بھی چڑ ہے۔ مافیاز پر مشتمل یہ حکمران ایک ہی فرسودہ نظام کے سہولت کار ہیں۔ جماعت اسلامی ان کے ساتھ نہیں بلکہ ان کا مقابلہ کرے گی۔
امیر جماعت نے کہا کہ انھوں نے مینار پاکستان گراؤنڈ سے قوم اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ انھیں نظام کو بدلنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا ہو گی۔ اللہ کے دین کو تخت پر لانا ہر مومن کی زندگی کا مقصدِ اوّل ہے۔ دین پر عمل پیرا ہو کر ہی عربوں، ترکوں اور افغانوں کو عزت ملی۔ ہمیں سوچنا ہو گا کہ وسائل سے مالا مال ملک میں غربت، بے روزگاری اور جہالت کے اندھیرے کیوں ہیں؟ کیا ہماری تقدیر میں امریکا، ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کی غلامی ہی لکھی گئی ہے، ایسا ہرگز نہیں۔ ہمیں مایوس ہونے کی قطعی ضرورت نہیں۔ دشمن نے ہمیں رنگ اور نسل کی بنیادوں پر تقسیم کیا، ہمیں دین پر اکٹھا ہونا ہے تاکہ ملک میں نظام مصطفیؐ کا نفاذ ممکن ہو۔ نوجوان نسل ان مفاد پرستوں کے ٹولے سے جنھوں نے انھیں استعمال کیا اور محض جھوٹے وعدوں اور نعروں کی بنیاد پر دھوکا دیا، باخبر ہو جائے اور جماعت اسلامی کے دست و بازو بنے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481