اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام دائرہ علم و ادب پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب مورخہ31؍اکتوبر2022بروز پیر ، سہ پہر 2:45 اکادمی ادبیات پاکستان کے فیض احمد فیض آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ انجنیئر امیر مقام ، مشیر برائے وزیراعظم ، سیاسی و عوامی امور، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، مہمان خصوصی ہوں گے۔ سینیٹر عرفان صدیقی، مہمان اعزاز ہوں گے۔
محترمہ فارینہ مظہر، وفاقی سیکرٹری ، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، اظہار تشکر کریں گی۔ ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ امجد اسلام امجد اور محمود شام کلیدی گفتگو کریں گے۔ کانفرنس میں بچوں کے ادب کے حوا لے سے مختلف پروگرامز ترتیب دیے گئے ہیں جن میں بیرونی ممالک سے بچوں کے ادب سے متعلق اسکالرزآن لائن گفتگو کریں گےجبکہ پاکستان میں موجود بچوں کے ادب کے ماہرین مختلف سیشنز میں ماہرانہ گفتگو کریں گے۔ اہم سرکاری و سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق اساتذہ ، ماہرین اور قارئین کی ایک بڑی تعداداس کانفرنس میں شریک ہوگی۔
