اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دواؤں سے گردے کی ناممکن پیوندکاری ممکن ہوگئی

MA L8627

فرانس سے آئے ہوئےکڈنی ٹرانسپلانٹ فزیشن  پروفیسر لائیونل راسٹینگ نے کہاہے کہ گردے کی ناممکن  یا مشکل سمجھی جانے والی  پیوندکاری  دور جدید میں نہ صرف ممکن ہوگئی ہے بلکہ کامیابی سے  یہ ٹرانسپلانٹ  پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ۔ خواہش ہے کہ پاکستان میں بھی فرانس کی طرح تیزی سے ٹرانسپلانٹ انجام دیے جائیں دونوں کی رفتار ساتھ ساتھ ہوجائے کیونکہ یہاں بہت سے ایسے بہت سے  مریض  ٹرانسپلانٹ کے منتظرہیں جنہیں ٹرانسپلانٹ سے نئی زندگی مل سکتی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے رینل ٹرانسپلانٹ یونٹ کے زیراہتمام گردے کے پانچ  سو ٹرانسپلانٹ مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے میں پہلے بین الاقوامی کڈنی ٹرانسپلانٹ سمپوزیم سے  بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر  مہمان اعزازی ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر  پروفیسر محمد سعید قریشی کے علاوہ رینل ٹرانسپلانٹ یونٹ کے سربراہ پروفیسر راشد بن حامد  نے بھی خطاب کیا ۔

پروفیسر لائیونل راسٹینگ نے کہا کہ  امیونو سپریسو دواؤں سے  ٹرانسپلانٹ کے بعد پیوندکاری گردے کوجسم کے لیے قابل قبول بنایا جاسکتاہے یا اسے مسترد ہونے سے بچایا جاسکتاہے  انہوں نے کہا کہ دواؤں کے استعمال سے ناموزوں پیوند کو موزوں بھی بنایا جاسکتاہے اور ایسی پیوندکاری جو بلڈگروپ  کے میچ  نہ ہونے کی وجہ سے ممکن ہوپارہی ہو اسے بھی ممکن بنا کر ٹرانسپلانٹ کی تعداد بڑھائی جاسکتی ہے ۔MA L8723 1 scaled e1667148998903

پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہاکہ  ڈاؤ یونیورسٹی میں گردے کی پیوندکاری کےلیے آنے والوں میں ایسے افراد کی تعداد زیادہ ہے  جو مختلف جگہوں سے مسترد کیے جاتے ہیں اتنے کم عرصے میں پانچ سو ٹرانسپلانٹ  کا ہدف اس لیے بھی جلدی حاصل کیا ہے    صرف دواؤں اور ہونے والے اخراجات کے پیسے لیے جاتے ہیں  منافع کے نام پر ایک پیسہ نہیں لیا جاتاہے ۔  یہی وجہ ہے کہ پانچ سال کے قلیل عرصے میں گردے کی پیوند کاری کا  صوبے کا دوسرا  مرکز ڈاؤ کا  رینل ٹرانسپلانٹ یونٹ  بن چکا ہے   پروفیسر سعید  قریشی نے کہاکہ بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کو کنٹرول رکھاجائے توہم گردے کے پیچیدہ امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔

رینل ٹرانسپلانٹ یونٹ کے سربراہ راشد بن حامد نے  سمپوزیم سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہاکہ اس سمپوزیم کا بنیادی مقصد ہے کہ عام ڈاکٹرز اور گردے کے مرض میں مبتلا افراد کو بتایا جائے  گردے کےامراض کا بہترین علاج کیا ہے اور کہاں کہاں کیا کیا سہولتیں دستیاب ہیں  گردے کے  پیچیدہ امراض کا بہترین علاج پیوندکا ری ہی ہے جو ڈاؤ یونیورسٹی میں  کم سے کم اخراجات میں دستیاب ہے ۔اس سمپوزیم میں پاکستان کے تقریبا تما م نیفرولاجسٹ  یورولاجسٹ اور ٹرانسپلانٹ سرجن کو مدعو کرنے کا مقصد یہی ہے کہ سب اپنے اپنےتجربات سے آگاہ کریں۔

اس موقع پر ڈاؤ یونیورسٹی کے رینل ٹرانسپلانٹ کے پروفیسر تصدق خان نے کہاکہ صوبہ سندھ میں گردے کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے چونکہ چھوٹے شہروں میں ڈایا لائسس سنیٹر موجو د نہیں ہیں اس لیے بہتر طریقہ یہی ہے کہ گردے کی پیوند کاری کی استعداد بڑھائی جائے    اور ہر چھوٹے بڑے شہر میں ڈایالائسس سینٹر قائم کیے جائیں ۔۔سمپوزیم کے مختلف سیشنز سےدیگر مقررین  پروفیسر فضل اختر (ایس آئی یو ٹی)، پروفیسر عاصم احمد (کڈنی سینٹر)، ڈاکٹر عامر قاضی (انڈس اسپتال)، پروفیسر کنورنوید، پروفیسر سنبل ناصر ،ڈاکٹر صباحت سرفراز(ڈاؤ یونیورسٹی) ، پروفیسر سلمان امتیاز ( انڈس اسپتال)، ڈاکٹر سنیل  (ایس آئی یو ٹی)، ڈاکٹر عائشہ حسن میمن( آغا خان اسپتال)، پروفیسر عبدالمنان جونیجو،  پروفیسر عبدالکریم زرغون،ڈاکٹرسونیایعقوب، پروفیسر روبینہ نقوی (ایس آئی یو ٹی)، ڈاکٹر محمد تصدق خان (ڈاؤ یونیورسٹی)،پروفیسر وقار الدین کاشف (ساؤتھ سٹی اسپتال) ، ڈاکٹر فیصل محمود (آغا خان اسپتال)، ڈاکٹر ماہ نور اعظم(ڈاؤ یونیورسٹی)، پروفیسر سلمان امتیاز، پروفیسر پورن کمار کوہستانی، ڈاکٹر بلال جمیل ، ڈاکٹر منصور شاہ (آغا خان اسپتال)، ڈاکٹر رقیہ (کڈنی سینٹر)، ڈاکٹر شہنیلا(پٹیل اسپتال) خطاب کیا جبکہ دوسرے سیشن کی مہمان خصوصی ڈاو یونیورسٹی کی پرو وائس چانسلر پروفیسر نصرت شاہ تھیں


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481