Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the jetpack domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری کے کمرشل صارفین آرایل این جی گیس ٹیرف  پرمنتقلی کیخلاف سراپا احتجاج 

3fcd0de2 b836 4d54 bd6b b82605da7df5

محکمہ سوئی گیس کی جانب سے مری کے کمرشل صارفین کو آرایل این جی ٹیرف  پر منتقلی کے نوٹی فیکیشن پر صارفین نے شدید احتجاج   کیا ہے جبکہ ہوٹل ایسوسی ایشن مری  سمیت کاروباری تنظیموں نے بھی اس پر شدید تشویش کا اظہار  کیا ہے۔

ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر حاجی خلیل احمد اور اونر ہوٹل ایسوسی ایشن حاجی شفاالحق و دیگر کا کہنا ہے  کہ  متوسط درجے کے سیاح اور تحصیل بھر کے مقامی لوگ  سستی تفریح کیلئے مری آتے ہیں اور دن کو تفریح کرنے کے بعد اپنے شہروں کو لوٹ جاتے ہیں۔مری کا  یہ ہل اسٹیشن متوسط طبقے کے لوگوں کی رسائی کیلئے  انتہائی آسان ہے ۔

ان کا کہنا ہے کہ محکمہ سوئی گیس کے نوٹی فکیشن کی وجہ سے کاروباری طبقہ خاص طور پر ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے آرایل این جی کے نرخ بہت زیادہ ہوجائیں گے، جس سے متوسط طبقہ کے سیاحوں پر بوجھ پڑے گا۔ ایک طرف تو حکومت سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات اوردعوے کررہی ہے اوردوسری جانب ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے مری کی سیاحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہون گے۔

انہوں نے کہا کہ  سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جو اس حلقے سے تعلق رکھتے ہیں اوران حالات سے بخوبی آگاہ ہیں اس کے باوجود یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس سے مری کی سیاحت اورمری کے لوگوں کے روزگارپر منفی اثرات مرتب ہونگے اورکئی مقامی افراد جومذکورہ تجارتی اداروں سے منسلک ہیں وہ اوران کے خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہوجائینگے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی نادرن کی جانب سے جو ہوٹلوں،ریسٹورنٹس،بیکریوں اورتندوروں کو میٹرز اتارنے کی چند دنوں کی مہلت کا نوٹس دیا گیا ہے اس کو فوری واپس کیاجائے بصورت دیگر نوٹی فکیشن کی معطلی تک مری کے کاروباری حلقے شدید احتجاج کریں گے اوراسلام آباد کی طرف مارچ کیاجائے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481