اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مری کے سینئر صحافی فہیم زبیر عباسی انتقال کر گئے

7f515b81 7ac6 4d26 9fb1 3e8df06a54f7

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے رکن مری سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی فہیم زبیرعباسی اچانک دل کادوروہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے ۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

مرحوم اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور پیپلز پارٹی کے رہنما  فٹ بالروسیم عباسی  آف کیری کے چھوٹے بھائی تھے ۔ان  کاتعلق مری کے علاقہ ہوکڑا کیری یوسی سہربگلہ سے تھا،بےشمار خوبیوں کے مالک فہیم زبیرعباسی گزشتہ کئی برس سے راولپنڈی اسلام آباد  میں شعبہ صحافت سے منسلک تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عشا آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی جس کے بعد تدفین عمل میں لائی گئی۔ نمازجنازہ میں مذہبی، سیاسی، سماجی، کارباری، صحافتی شخصیات، اہلیان علاقہ اورعزیز واقارب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ان کی اچانک وفات سے مری کے صحافتی برادری کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔دریں اثنا نیشنل پریس کلب اسلام آباد، مری پریس کلب اور کوہسار یونین آف جرنلسٹس نےفہیم عباسی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔

145aca38 a4b6 4b00 8e06 f6c20eb28bf8ac154c13 7cbb 4633 a0eb 9c82c78383edمرحوم کا آخری دیدار


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481