اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

فرسودہ اور عوام دشمن روایات کیخلاف رفاہ ڈیولپمنٹ فورم کا اعلان جہاد

5b5fbae7 90b7 4c45 aa95 58ce67ea9c9b

رفاہ ڈویلپمنٹ فورم اور کوہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے زیر اہتمام یونین کونسل پوٹھہ شریف میں فضول اور غیر ضروری سماجی رسومات کے خاتمے اور یونین کونسل کے مسائل کے حل کے لیے عوامی جرگے کا اہتمام کیا گیا۔جرگے میں بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔
شرکاء جرگہ نے سماج رسومات کے خاتمے کے لیے تینوں موضعات کی طرف سے طے شدہ اقدامات کی بھرپور تائید کی اور عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔
درج ذیل امور جو یونین کونسل میں نافذالعمل ہونگے
👈 فوتگی پر کھانے کا اعلان نہیں ہو گا۔ورثاء کو کھانا ایک گھنٹے بعد دیا جائے گا۔
👈 شادی بیاہ کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی ہوگی
بارات میں 30 سے 40 افراد کی شرکت ہو گی اور اس تعداد کو بتدریج کم کیا جائے گا
یونین کونسل میں کسی بھی فرد کو منشیات فروشی کی اجازت نہیں دی جائے گی
گھر میں بچوں کے سامنے سگریٹ نوشی پر پابندی ہو گی اور بچوں سے سگریٹ نہیں منگوائے جائیں گے

جرگے کے دوسرے سیشن میں مری کی دیگر یونین کونسلز اور بالخصوص یونین کونسل پوٹھہ شریف کے مسائل پر مقررین نے سیر حاصل گفتگو گی اور متفقہ طور پر کوہسار یونائیٹڈ فرنٹ کے پلیٹ فارم سے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا۔مقررین نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ اپنے وعدوں کو پورا کریں اور گیس سے محروم تمام یونین کونسل کو فوری سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔
،یونین کونسل کے انفراسٹرکچر کی بہتری،بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن، اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کو بلڈنگ اور سٹاف کے لیے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے قراداد سجادالحسن عباسی نے پیش کی جس کی متفقہ طور پر شرکاء نے تائید کی۔

جرگے کے شرکاء نے انجمن تاجران علیوٹ اور ٹرانسپورٹر حضرات سے بھی درخواست کی کہ وہ مل جل کر علیوٹ بازار میں ٹریفک کے مسئلے کے حل کے لیے کوشش کریں۔اہلیان یونین کونسل اس معاملے پر بھرپور تعاون کرینگے

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر اشفاق کلیم عباسی،خالد محمود عباسی، سجادالحسن عباسی،نسیم عباسی،پروفیسر ظفر سدوزئی،فخر محمود عباسی ایڈوکیٹ ،راشد محمود عباسی،عظمت حسین عباسی،حسن اخترعباسی،اسلام قریشی،زھید عباسی،وزیر گل عباسی، قاری عرفان عباسی اور دیگر نے خطاب کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481