اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کے لیے آخری موقع

ae622b12 2fe6 46d5 a9a3 1b224e2f020a

اسٹیٹ بینک نے پرانے  کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کے لیے شہریوں کو  آخری موقع دے دیا ۔ چار مختلف مالیت کے یہ کرنسی نوٹ 2016 میں ختم کر دیئے گئے تھے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ شہری دس، پچاس ،سو اور ہزار روپے کے یہ پرانے نوٹ 31 دسمبر تک تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے  فنانس ڈپارٹمنٹ  کی جانب سے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے چھوٹے اور نئے سائز کے کرنسی نوٹوں کا اجراء سال 2005 سے 2008 کے درمیانی عرصے میں کیا تھا۔

پرانے اور بڑے سائز کے کرنسی نوٹ مارکیٹ سے مرحلہ وار واپس لینے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جو کافی عرصے تک جاری رہا۔ پھریکم دسمبر 2016 کے بعد ان نوٹوں کا لین دین مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔ اب کم و بیش 6 برس کے  بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایسے کرنسی نوٹ رکھنے والے شہریوں کو آخری موقع  دے دیا ہے اور اس سلسلے میں  دو ماہ سے زائد عرصے کی مزید مہلت دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق  ایسے کرنسی نوٹ رکھنے والے شہری31 دسمبر 2022 تک کراچی، لاہور، پشاور،کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت ملک بھر میں اسٹیٹ بینک کی کسی بھی برانچ سے نئے کرنسی نوٹوں میں تبدیل کرا سکتے ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس وقت بھی بہت بڑی مالیت کے پرانے نوٹ لوگوں کے پاس موجود ہیں جو مارکیٹ میں استعمال نہیں کیے جا سکتے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسم کے نوٹوں کی زیادہ تعداد پراپرٹی اور گاڑیوں کا بزنس کرنے والے لوگوں کے پاس موجود ہے ۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481