اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ارشد شریف کے جنازے میں عوامی سیلاب امڈ آیا

169f3ccd 4b46 4525 aac6 392beea66e5c

کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی۔ارشد شریف کے جنازے میں عوامی سیلاب امڈ آیا۔ فیصل مسجد کے احاطے میں ہر طرف سر ہی سر نظر آرہے تھے

ارشد شریف کی نماز جنازہ میں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں سے آنے والی  سماجی و سیاسی شخصیات، صحافیوں اور سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کئی جذباتی مناظر بھی دیکھنے میں آئے، کئی لوگ دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے۔ بعد ازاں انہیں اسلام آباد کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ ارشد شریف کا جسد خاکی گزشتہ روز کینیا سے پاکستان پہنچا تھا۔پاکستان پہنچنے کے بعد ارشد شریف کا  جسد خاکی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا  ۔

دوسری طرف حکومت کی جانب ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیےاعلیٰ سطح کی ٹیم بھی قائم کی گئی جو تحقیقات کے لیے کینیا روانہ ہو چکی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481