اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لانگ مارچ سے عدم استحکام کا خدشہ ہے،وزارت داخلہ نےصوبوں کو خط لکھ دیا

520d2b35 7031 46a6 a093 8cdc08834dc0

 

وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے عدم استحکام کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے، اس سلسلے میں   چاروں صوبوں کو خط لکھا گیا ہے۔

صوبائی چیف سیکرٹریز اور چاروں صوبوں کے  آئی جیز کو  لکھے گئےخط میں مزید کہا گیا ہےکہ کسی کو زبردستی وفاق پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وفاق اور صوبائی حکومتوں کو آئین کے تحت اس معاملے میں اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے، آئین کے تحت ہر صوبہ وفاقی قوانین پر عمل درآمد کا پابند ہے، جبکہ آرٹیکل 149 کے تحت وفاق صوبوں کو ہدایات دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دو صوبوں پنجاب اور کے پی میں اس وقت تحریک انصاف کی حکومت ہے، جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی پی ٹی آئی کی حکومتیں موجود ہیں۔ پنجاب اور کے پی کی حکومتوں نے لانگ مارچ میں معاونت کا واضح اعلان کر رکھا ہے۔

دوسری طرف وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین ریاستی قوانین کے تابع ہیں،اور یہ سب لوگ  آئین کے تحت فرائض سرانجام دینےکے پابند ہیں،لہٰذا کسی  بھی سرکاری ملازم کو لانگ مارچ میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، اس سلسلے میں کسی قیمت پر آئین اور قوانین سے انحراف کی اجازت نہیںدی جائےگی،

وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومتیں سرکاری ملازمین کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کو یقینی بنائیں، اور اس حوالے سے  آئین اور قانون پر عمل درآمد کریں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481