اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لانگ مارچ کی تیاری ۔۔ عمران خان کے لئے 40 فٹ طویل کنٹینر تیار

CM Punjab 5

 

پاکستان تحریک انصاف نے آزادی مارچ کے لیے 40 فٹ لمبا کنٹینر تیار کرلیاہے ، جس میں پارٹی قائد اور چیئرمین عمران خان سوار ہوں گے اور مارچ کی قیادت کریں گے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کنٹینر میں عمران خان کے ایگزیکٹو روم سمیت قائدین کی سکیورٹی کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔اب تک سامنے آنے والے پلان کے مطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا آغاز 28 اکتوبر بروز جمعہ صبح گیارہ بجے  لبرٹی چوک  لاہور سے ہو گا ، 11بجے شروع ہونے والا مارچ پہلے دن شاہدرہ تک جائے گا۔

عمران خان  کا پہلے روز آخری خطاب آزادی چوک میں ہوگا ، اس کے بعد یہ لانگ مارچ کلمہ چوک سے براستہ فیروز پور روڈ جائے گا۔

جبکہ دوسرے روز  لانگ مارچ شاہدہ چوک سے شروع ہو گا ،مارچ کی تشہیر اور لوگوں کو متوجہ کرنے کیلئے  تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی کے رہنماؤں کو اشتہاری مہم اور  مختلف علاقوں میں کیمپس لگانے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ نے گزشتہ روز لاہور میں نیوز کانفرنس میں جمعے سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جسے آزادی مارچ کا نام دیا گیا ہے۔اس حوالے سے لاہور میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا کہ روزانہ صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک ریلی ہوگی، ہم روشنی میں مارچ کریں گے اندھیرے میں رک جائیں گے،گجرات میں  پرویز الہٰی کے مہمان بنیں گے،  شام تک متعلقہ ضلع کے لوگ ہمارے ساتھ رہیں گے،

ہمارا مارچ پرامن ہوگا، لڑائی نہیں ہو گی،حکومت  اگر مارچ میں کچھ کرے گی تو توہین عدالت لگےگی، پہلے  بھی سادہ کپڑوں میں ایسے لوگ  گھس آئے  تھے جو انتشار کے ذمہ دار تھے۔ اب ایسا نہیں ہونا چاہیئے

دوسری طرف وفاقی حکومت نے بھی لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 13 ہزار پولیس افسران واہلکار تعینات ہوں گے۔صورت حال سے نمٹنے کیلئے بڑی تعداد میں  آنسو گیس شیل اور ربر کی گولیاں بھی منگوا لی گئی ہیں۔ جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق مظاہرین سے نبرد آزما ہونے کیلئے پانچ ٹن لال مرچ کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے۔

ادھر راستوں کی بندش کے اقدامات بھیتیز کر دیئے گئے ہیں اور اسلام آباد کو عملا” سیل کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ فیض آباد ٹی چوک سمیت ملحقہ شاہراہوں پر  بہت بڑی تعداد میں کنٹینرز جمع کر لیئے گئے ہیں۔۔

 

اب ہم ہومیو پیتھک نہیں بلکہ ایلوپیتھک علاج کرینگے: عمران خان

عمران خان نے کہا ہےکہ یہ عام احتجاج نہیں  بلکہ اس سے بہت اوپرکا معاملہ ہے، اب ہم ہومیو پیتھک نہیں ایلوپیتھک سخت علاج کریں گے،  آزادی مارچ شروع ہوگیا تو ہمیں  انتخابی مہم کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

معلوم ہوا ہے کہ بدھ کو  لاہور میں  پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کی پشت پناہی اور  الیکن کمیشن کی حمایت کے باوجود ہم نے ضمنی الیکشن جیتے، حالانکہ 10 ہزار جعلی ووٹ بھی ڈالےگئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے معیشت نہیں سنبھالی جا رہی،  ان کے پاس ایک ہی چیز ہے بکنے والی ، وہ بھی بک گئی تو ملکی سلامتی کا سودا ہوگا،ملک غیر مسلح ہو جائےگا، آزادی مارچ شروع ہونے سے انتخابی مہم کی ضرورت نہیں پڑےگی، ان کا کہنا تھا کہ اب ہم آئین وقانون کے مطابق گڈی گڈی کھیلنا چھوڑ دیں، کے پی  میں ہماری حکومت ہے لیکن گڈی گڈی کھیل رہے ہیں، اب ہم ہومیو پیتھک نہیں ایلوپیتھک سخت علاج کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت پر بھی  عمران خان نےبرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اتنا سا اسلام آباد اور اتنا بڑا پنجاب اس کے باوجود ہم پر مقدمے  ہو رہے ہیں، ماڈ ل ٹاؤن میں 14 لوگوں کو قتل کرنے والے رانا ثنا اللہ کو پکڑ لیں،25 مئی کو تشدد کرنے والو ں کی شکلیں اب بھی نظر آرہی ہیں، اگر میں پیشیاں بھگت رہا ہوں تو مجرم کیسے آزاد ہیں، رانا ثنا اللہ جیسے مجرم کے خلاف کچھ نہ کرناسب سے بڑی ناکامی ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481