اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کے لئے 100 ارب روپے مختص

CM Punjab 1 21
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو ریلیف اور زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا فلیگ شپ پروگرام ہے اور اس پروگرام کے ذریعے 80 لاکھ مستحق خاندانوں کو 40فیصد سستی اشیاء صرف فراہم کی جارہی ہیں۔ مستحق خاندان رجسٹرڈ کریانہ سٹورز سے 40 فیصد کم نرخ پر دالیں، گھی، آئل اور آٹا خرید سکتے ہیں اور اس کے ساتھ رجسٹرڈ کریانہ سٹورز کے مالکان کو 10 فیصد کمیشن بھی دیا جا رہا ہے۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام غربت کے خاتمے اورفلاحی ریاست کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے۔سیلاب سے متاثرہ تین اضلاع میں بھی متاثرین کو اس پروگرام میں رجسٹرڈ کرایاگیا ہے اور ابتدائی طورپر پنجاب حکومت نے ایک سو ارب روپے اس پروگرام کے لئے رکھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غریب آدمی کو ریلیف دیناعمران خان کا ویژن ہے،جسے ہم نے عملی جامہ پہنایا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں تحریک انصاف کے وفد نے ملاقات کی۔ صوبائی وزیر راجہ محمد بشارت بھی موجود تھے۔ وفد میں شرجیل یونس،ملک محبوب الٰہی،حاجی ملک محمد رفیق،چودھری ذوالفقار اورزین اعجاز شامل تھے۔  وفدنے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی فلاحی خدمات کو سراہا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481