اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ مری جیسے واقعات دوبارہ رونما نہیں ہونے چاہئیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر مری

a7b9e8cc 0bf4 44a3 9ec5 599be6f934a3

نوتعینات اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف نے کہا کہ سانحہ مری جیسے واقعات دوبارہ نہیں رونما ہونےچاہئیں ،ملکہ کوہسار مری بین الاقوامی اہمیت کا سیاحتی ہل سٹیشن ہے اس کو ہردور میں اہمیت حاصل رہی ہے اس اہمیت کو برقرار رکھنے کے تمام محکموں کو ذمہ داری کے ساتھ اپناکام کرنا ہوگا، ملک اوربیرون ممالک سے آنے والے سیاح مہمانوں کو بہترین سہولیات اورسکیورٹی فراہم کرنے کے فول پروف انتظامات کئے جائین گے ۔

مری کی معیشت کا مکمل دارومدار سیاحت پر ہے یہاں کے سٹیک ہولڈرز کی طرف سے ایک مثبت پیغام ملک اوردنیا بھر میں جاناچاہیے تاکہ یہاں کی سیاحت کوفروغ مل سکے،گذشتہ سال افسوسناک سانحہ برفباری جیسے واقعات کو روکنے کیلئے مری انتظامیہ بھرپور اقدامات کررہی ہے،برف کی شاہراہوں سے فوری صفائی،نمک کے چھڑکاؤ اورسیاحوں کوخوشگوارماحول فراہم کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کااظہار صاحبزادہ یوسف نے مری پریس کلب،مری الیکٹرانک میڈیا اورمری یونین آف جنرنلسٹ کے عہدیداروں اوراراکین سے اپنے دفتر میں تعارفی ملاقات کےموقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مری  کے میڈیا کا کردار ہمیشہ مثبت رہا ہے علاقہ،سیاحوں اورمقامی لوگوں کے مسائل کو اجاگر کرنے میں انکا کردار قابل ستائش ہے مری میڈیا کی مشاورت کو بھی ہرصورت مدنظر رکھ کر منصوبہ بندی کی جائیگی،مال روڈ اورنگہت زار پارک پر کیمرہ مافیا،تجاوزات کے خاتمے اورعوامی مسائل کے حل کیلئے ٹھوس حکمت عملی بنائی جائے گی،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481