اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ارشد شریف کا جسد خاکی اسلام آباد پہنچ گیا

kohsr news

کینیا کے شہر نیروبی میں قتل ہونے والے نامور پاکستانی صحافی ارشد شریف کا جسد خاکی رات دو بجے کے قریب اسلام آباد پہنچ گیا۔۔ اس مقع پر ان کے اہل خانہ، عزیز و اقارب اور صحافیوں کے علاوہ عام لوگوں کی بہت بڑی تعداد اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود تھی۔

رات کے اس پہر لوگ راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ کئی دیگر شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ آئے ہوئے تھے۔

میت کو لے کر ایئرپورٹ سے باہر لانے والی ایمبولینس پر گل پاشی کی گئی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید، شہریار بابر سمیت کئی پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ ارشد شریف کی میت کو پہلے اسپتال لے جایا جائے گا جس کے بعد میت مرحوم کے گھر لے جائی جائے گی۔ واضح رہے کہ مقتول ارشد شریف کی نماز جنازہ اور تدفین جمعرات کو کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم ابھی تک نماز جنازہ کا درست وقت مقرر نہیں کیا گیا۔

 قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت کو پاک فوج  خط

پاک فوج کی جانب سے نامور صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے حکومت کو خط لکھاگیا ہے۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز  کی جانب سے لکھے گئے خط میں ارشد شریف کے معاملے پر کمیشن بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ اس معاملے کا الزام اداروں پر لگانے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے۔

دوسری طرف  اسلام آباد ہائیکورٹ نے ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کردی ہے جبکہ وزیراعظم نے اس معاملے پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے کہا کہ وزیراعظم نے ہائی کورٹ کےجج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کمیشن کا سربراہ سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی ارکان شامل کر سکے گا۔

وزیر اطلاعات کامزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق کے تعین کے لیے کیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو بھی ضروری  ہدایات جاری کی ہیں کہ کمیشن میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے جن پر ارشد شریف کے اہل خانہ کو اعتماد ہو۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے قتل کی تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا مسترد کردی تھی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی تشکیل کی درخواست پر سماعت کی جس کیلئے عدالت میں پٹیشنر کے وکیل شعیب رزاق عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے سوال کیا کہ مرحوم کی فیملی کے پاس کوئی گیا ہے؟ انہیں کوئی معاونت چاہیے؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ ارشد شریف کی میت آج پاکستان پہنچ جائے گی، ہماری استدعا ہے کہ قتل کی تحقیقات کے لیے فوری جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔عدالت نے کہا کہ انکوائری کے معاملے پر صحافتی تنظیموں کو آن بورڈ رکھا جائے، اس مرحلے پر کمیشن بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔جسٹس اطہر من اللہ نےکہا کہ دو مختلف ملکوں کا معاملہ ہے، ریاست کے ادارے بہتر طور پر اس معاملے کو حل کرسکتے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481