اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ارشد شریف کی آخری بات کس سے ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں

c340fc24 896a 4355 b241 858c0d241e37 1

کینیا کے شہر نیروبی میں قتل ہونے والے پاکستانی صحافی ارشد شریف کی آخری بات کس سے ہوئی؟ اس کی تفصیل سامنے آ گئی ہے ۔
ماضی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انور بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ ارشد شریف ان کے قریبی دوست تھے اور ان کی تقریبا” روزانہ بات چیت ہوتی رہتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ قتل والے روز رات تقریبا ساڑھے نو بجے ارشد شریف نے حسب معمول انہیں کال کی ۔ انور بیگ کے مطابق ارشد شریف ریلیکس انداز میں ان سے بات کرتے تھے اور وہ یہ کہتے تھے کہ میں اکیلا ہوں ۔۔میرے ساتھ کوئی نہیں ہے۔
انور بیگ کے مطابق اس دن بھی ایسا ہی ہوا تاہم ایک غیر معمولی بات یہ تھی کہ ارشد شریف نے اچانک عجلت میں کہا کہ "باس ۔۔میں آپ کو تھوڑی دیر میں کال کرتا ہوں”
انور بیگ  کے مطابق انہیں یہ بات کچھ عجیب سی لگی لیکن پھر انہوں نے ذہن سے جھٹک دی۔۔ اگلے دو تین منٹ میں ارشد شریف کا میسج آیا کہ میں آپ کو تین گھنٹے بعد کال کروں گا "۔
انور بیگ کے مطابق وہ بھی ان سوچوں میں غلطاں تھے کہ پہلے ارشد شریف نے فوری فون کرنے کو کہا اور اس کے بعد تین گھنٹے وقفے کی بات کی ۔ تاہم اگلے ہی لمحے ارشد کا نیا میسج آیا کہ میں جس علاقے میں جا رہا ہوں وہاں نیٹ ورک کوریج نہیں ہے ، اس لئے تین گھنٹے تک ہماری بات نہیں ہو سکتی۔۔”
انور بیگ  کے مطابق چونکہ رات کے ساڑھے نو بجے چکے تھے اس لئے انہوں نے ارشد شریف کو میسج کیا کہ "میرے لئے بہت دیر ہو جائے گی، کیونکہ تب تک میں سو چکا ہوں گا”
تاہم انور بیگ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف ان کا یہ میسج نہیں پڑھ سکے یا پھر ان کا فون تب تک بند ہو چکا تھا۔ اس کے بعد رات چار بجے کے قریب انہیں ارشد شریف کے قتل کی اندوہناک خبر ملی جس نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481